ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم نریندر مودی پر شیوسینا نے پھر کسا طنز؛ دشمنوں کو کانپنے کے لئے، 56 انچ سینے کی ضرورت نہیں

وزیراعظم نریندر مودی پر شیوسینا نے پھر کسا طنز؛ دشمنوں کو کانپنے کے لئے، 56 انچ سینے کی ضرورت نہیں

Tue, 24 Jan 2017 01:39:20    S.O. News Service

ممبئی 23/ جنوری (ایس او نیوز)  بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے پھر ایک بار وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے مودی کے بیانوں کا مزاق اُڑایا  ہے. پیر کو پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے کی جینتی پر شیوسینا نے کہا کہ آنجہانی لیڈر نے کبھی بھی 56 انچ کی سینے کی بات نہیں کی، لیکن ملک کے دشمن ان کے نام سے ہی کانپتے تھے.

پارٹی نے کہا کہ مودی کے ساتھ بالا صاحب اس وقت کھڑے ہوئے تھے، جب گودھرا سانحہ کے بعد بی جے پی انہیں گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانا چاہتی تھی. پارٹی نے ترجمان اخبار 'سامنا' کے اداریہ میں لکھا ہے، 'گودھرا سانحہ کے بعد سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے سے مودی کو ہٹانے والے تھے، لیکن بالا صاحب نے تب مودی کا ساتھ دیا تھا. یہ قدم اٹھا کر بالا صاحب نے بڑی بہادری کام کیا. '

ٹھاکرے کی 91 ویں جینتی پر شیوسینا نے کہا، 'انجہانی شیوسینا سپریمو نے اپنی چھاتی کا سائز کبھی نہیں بتایا لیکن ان کے نام سے ہی پاکستان اور دشمن ملک کانپتے تھے. اُن کے اندر پوشیدہ طاقت تھی جس سے شدت پسند طاقتیں حاشیے پر رہتی تھیں. وہ اپنے اصولوں پر قائم تھے. ' شیوسینا نے کہا کہ ملک انتہائی افسوس ناک حالت میں ہے اور حکمراں پارٹی لوگوں کے مسائل پر بات نہیں کر رہی ہے بلکہ  صرف نئے اعلانات کر رہی ہے.


Share: